بدھ 8 جولائی 2020 - 17:59
طاغوتی طاقتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو کمزور اور تفریق کرنے کے لیے حربے استعمال کیے،علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/جمہوری اسلامی ایک ایسی طاقت ھے جس سے ہر زمانے کا طاغوت ڈرتا ہے اور تاریخ میں اگر مسلمانوں کو دشمن کا تعارف کرایا ھے تو امام خمینی رح نے، نیز پاکستان افغانستان بحرین یمن کشمیر عراق شام میں قتل غارت کا ذمہ دار ڈونل ٹرمپ  امریکہ ھے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، طاغوتی طاقتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو کمزور اور تفریق کرنے کے لیے حربے استعمال کیے و جمہوری اسلامی ایک ایسی طاقت ھے جس سے ہر زمانے کا طاغوت ڈرتا ہے اور تاریخ میں اگر مسلمانوں کو دشمن کا تعارف کرایا ھے تو امام خمینی رح نے، نیز پاکستان افغانستان بحرین یمن کشمیر عراق شام میں قتل غارت کا ذمہ دار ڈونل ٹرمپ  امریکہ ھے۔ 

اس بات کا اظہار امام جمعہ و الجماعت کانبرا،آسٹریلیا حجت السلام المسلیمین اشفاق وحیدی نے ملبرون آسٹریلیا میں مختلف مذاھب کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات کرتے ھوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اب دنیا کے حالات روز بروز تبدیل ھو رہے ھیں تمام مذاھب میں ایک بیداری کی تحریک چل پڑی ھے ہر مذھب کے رہنما محسوس کر رہے ھیں کہ امام خمینی رح جیسے رہنما کی اشد ضرورت ھے اور خمینی رح کے اصولوں پر عمل کرنے سے ہی ھماری کامیابی ھے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ھے کہ تمام مذاھب کے رہنما اپنے اپنے مذھب پر رہتے ھوئے اس دشمن کو بے نقاب کریں جو انسانیت کا دشمن ھے اور نسلی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑا رہا ھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha